مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ . باب: صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے ؟
حدیث نمبر: 16952
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ جَلَسَ يَذْكُرُ اللَّهَ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ : يَذْكُرُ اللَّهَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز ادا کر لیتے تھے ، تو آپ سورج نکلنے تک بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتے رہتے تھے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” اللہ کا ذکر کرتے رہتے تھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔