مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ . باب: صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے ؟
حدیث نمبر: 16946
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَأَنْ أَشْهَدَ الصُّبْحَ ثُمَّ أَجْلِسَ فَأَذْكُرَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَحْمِلَ عَلَى جِيَادِ الْخَيْلِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَأَسَانِيدُهُ ضَعِيفَةٌ ، فِي بَعْضِهَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، وَفِي بَعْضِهَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ وَغَيْرُهُ ، وَكُلُّهُمْ ضُعَفَاءُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں صبح کی نماز باجماعت میں شریک ہوؤں ، پھر میں بیٹھ کر سورج طلوع ہونے تک اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہوں ، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں سورج طلوع ہونے تک اللہ کی راہ میں عمدہ گھوڑے سواری کے لیے دوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی اسانید ضعیف ہیں ، اس کی بعض اسانید میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور بعض میں ایک راوی مقدام بن داؤد اور دوسرا راوی ہے اور یہ سب ضعیف ہیں ۔