مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ . باب: صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے ؟
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الْفَجْرِ ، ثُمَّ قَعَدَ يَذْكُرُ اللَّهَ تَعَالَى حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ : " وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ ، ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ : صَالِحٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ . ¤سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص فجر کی نماز ادا کر لے اور پھر بیٹھ کر سورج طلوع ہونے تک اللہ کا ذکر کرتا رہے ، اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے ان الفاظ کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے : ” اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے ، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ، ابوحاتم کہتے ہیں : یہ صالح ہے ، اس روایت کے رجال ایسے ہیں کہ ان کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے ۔