حدیث نمبر: 16944
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ قَوْمٍ يَذْكُرُونَ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْفَجْرِ إِلَى أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَةً مِنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ ، دِيَةُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا . وَلَأَنْ أَقْعُدَ مَعَ أَقْوَامٍ يَذْكُرُونَ اللَّهَ مِنْ بَعْدِ صَلَاةِ الْعَصْرِ إِلَى أَنْ تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَةً مِنْ بَنِي إِسْمَاعِيلَ دِيَةُ كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُحْتَسِبٌ أَبُو عَائِدٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضٰ اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں فجر کی نماز کے بعد اللہ کا ذکر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھ جاؤں ، اور اس وقت تک بیٹھا رہوں کہ سورج طلوع ہو جائے ، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے تعلق رکھنے والے چار افراد کو آزاد کر دوں ، جن میں سے ہر ایک شخص کی قیمت 12000 ہو اور میں عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک اللہ کا ذکر کرنے والے لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہوں ، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار ایسے افراد کو آزاد کر دوں ، جن میں سے ہر ایک کی قیمت 12000 ہو ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محتسب ابوعائد ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16944
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3392)»