حدیث نمبر: 16940
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الْفَجْرَ لَمْ يَقُمْ مِنْ مَجْلِسِهِ حَتَّى يُمْكِنَهُ الصَّلَاةُ وَقَالَ : " مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ ، ثُمَّ جَلَسَ مَجْلِسَهُ حَتَّى يُمْكِنَهُ الصَّلَاةُ ، كَانَتْ بِمَنْزِلَةِ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ مُتَقَبَّلَتَيْنِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ مُوَفَّقٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَ حَدِيثَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی نماز ادا کر لیتے تھے تو آپ اپنی جگہ سے اُس وقت تک نہیں اٹھتے تھے ، جب تک آپ کے لیے نماز ادا کرنا ممکن نہیں ہو جاتا تھا ( یعنی جب تک سورج نکل نہیں آتا تھا ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جو شخص صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنی جگہ بیٹھا رہے ، یہاں تک کہ اس کے لیے نماز ادا کرنا ممکن ہو جائے ، تو یہ اس کے لئے مقبول حج اور عمرے کی منزلت میں ہے ( اُسے مقبول حج اور عمرہ کا ثواب ملتا ہے ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن موفق ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے جبکہ ابوحاتم رازی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16940
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف