مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَفْعَلُ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعَصْرِ . باب: صبح مغرب اور عصر کی نماز کے بعد آدمی کیا کرے ؟
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَأَنْ أَقْعُدَ أَذْكُرُ اللَّهَ ، وَأُكَبِّرُهُ ، وَأَحْمَدُهُ ، وَأُسَبِّحُهُ ، وَأُهَلِّلُهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ رَقَبَتَيْنِ [ أَوْ أَكْثَرَ ] مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ . وَمِنْ بَعْدِ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رَقَبَاتٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ " . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں ( صبح کی نماز کے بعد ) بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتا ہوں ، اس کی کبریائی بیان کروں ، اس کی حمد بیان کروں اس کی تسبیح بیان کروں ، لا اله الا اللہ پڑھوں ، اور ایسا اس وقت تک کروں کہ سورج طلوع ہو جائے ، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے دو یا اس سے زیادہ غلام آزاد کر دوں ، اور میں عصر کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک ایسا کروں ، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں نے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے چار غلام آزاد کیے ہوں ۔ “