مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ . باب: ’’ لا حول ولا قوۃ الا باللہ “ کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : قَالَ لِي أَبُو أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيُّ : أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَةً عَلَّمَنِيهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قُلْتُ : بَلَى يَا عَمِّ ، قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَزَلَ عَلَيَّ قَالَ : "أَلَا أُعَلِّمُكَ - يَا أَبَا أَيُّوبَ - كَلِمَةً مِنْ كَنْزِ الْجَنَّةِ ؟ " . قُلْتُ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي ، قَالَ : " أَكْثِرْ مِنْ قَوْلِ : لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ . ¤عبداللہ بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسے کلمہ کی تعلیم نہ دوں ، جس کی تعلیم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دی تھی ؟ میں نے جواب دیا : جی ہاں ! تو انہوں نے فرمایا : ” جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں آ کر ٹھہرے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے ابوایوب ! کیا میں تمہیں ایک ایسے کلمے کی تعلیم نہ دوں جو جنت کے خزانوں میں سے ہے ؟ میں نے عرض کی : جی ہاں ! یا رسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم کثرت کے ساتھ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھا کرو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔