مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ . باب: ’’ لا حول ولا قوۃ الا باللہ “ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16900
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " " أَكْثِرُوا مِنْ غَرْسِ الْجَنَّةِ ، فَإِنَّهُ عَذْبٌ مَاؤُهَا ، طَيِّبٌ تُرَابُهَا ، فَأَكْثِرُوا مِنْ غِرَاسِهَا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُقْبَةُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جنت میں زیادہ پودے لگاؤ ! کیونکہ اس کا پانی میٹھا ہے اور اس کی مٹی پاکیزہ ہے اور اس میں زیادہ پودے لگانے کا طريقه «لا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھنا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عقبہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔