حدیث نمبر: 16895
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ قَبْلَ كُلِّ أَحَدٍ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ بَعْدَ كُلِّ أَحَدٍ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ ، أُعْطِيَ مِنَ الْأَجْرِ كَعِبَادَةِ مَنْ عَبَدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عباس یا نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جو شخص یہ کلمات پڑھے : «الْحَمْدُ لِلَّهِ قَبْلَ كُلِّ أَحَدٍ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ بَعْدَ كُلِّ أَحَدٍ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ»
” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر ایک سے پہلے تھا ، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر ایک کے بعد ہو گا ، اور ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو ہر حال میں ہو ۔ “
( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) تو اُس شخص کو اتنا اجر ملے گا ، جتنا اس شخص کی عبادت کا ہوتا ہے ، جس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16895
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1013)»