مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا . باب: باقی رہ جانے والی نیکیوں ، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ سَلْمَى أُمِّ بَنِي أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَخْبِرْنِي بِكَلِمَاتٍ وَلَا تُكْثِرْ عَلَيَّ . قَالَ : " قَوْلِي : اللَّهُ أَكْبَرُ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، يَقُولُ اللَّهُ : هَذَا لِي ، وَقُولِي : سُبْحَانَ اللَّهِ عَشْرَ مَرَّاتٍ ، يَقُولُ اللَّهُ : هَذَا لِي ، وَقُولِي : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ، يَقُولُ : قَدْ فَعَلْتُ ، فَتَقُولِينَ عَشْرَ مِرَارٍ ، وَيَقُولُ : قَدْ فَعَلْتُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدہ سلمیٰ یا جو سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے بچوں کی والدہ ہیں ، اور سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں ، وہ خاتون بیان کرتی ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے کچھ کلمات کے بارے میں بتائیے ، لیکن وہ زیادہ نہ ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم دس مرتبہ «الله اكبر» پڑھو ! تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : یہ میرے لئے ہے ، تم دس مرتبہ «سبحان الله» پڑھو ! تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : یہ میرے لئے ہے ، تم «اللهم اغفرلي» ( اے اللہ ! تو میری مغفرت کر دے ) پڑھو ! اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میں نے ایسا کر دیا ، تم یہ دس مرتبہ پڑھو گی ، تو اللہ تعالیٰ ( ہر مرتبہ ) یہی فرمائے گا : ” میں نے ایسا کر دیا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔