مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا . باب: باقی رہ جانے والی نیکیوں ، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : سَأَلَتْ أُمُّ هَانِئٍ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي امْرَأَةٌ ثَقِيلَةٌ فَعَلِّمْنِي دَعَوَاتٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِنَّ ، قَالَ : " قُولِي : سُبْحَانَ اللَّهِ مِائَةَ مَرَّةٍ تَعْدِلُ مِائَةَ رَقَبَةٍ تُعْتَقُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَاحْمَدِي اللَّهَ مِائَةَ مَرَّةٍ تَعْدِلُ مِائَةَ فَرَسٍ مُلْجَمٍ يُحْمَلُ عَلَيْهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَكَبِّرِي اللَّهَ مِائَةً [ مَرَّةٍ ] تَعْدِلُ مِائَةَ بَدَنَةٍ مُقَلَّدَةٍ تُهْدَى إِلَى بَيْتِ اللَّهِ ، وَوَحِّدِي اللَّهَ مِائَةَ مَرَّةٍ لَا يُدْرِكُكِ ذَنْبٌ بَعْدَ الشِّرْكِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں ایک بھاری بھرکم عورت ہوں ، آپ مجھے ایسی دعاء کی تعلیم دیجئے ، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم «سبحان الله» 100 مرتبہ پڑھو ، یہ ایک سو غلاموں کے برابر ہو گا ، جنہیں اللہ کی رضا کے لئے آزاد کیا گیا ہو ، تم «الحمد لله» 100 مرتبہ پڑھو ، یہ اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیے جانے والے لگام والے 100 گھوڑوں کے برابر ہو گا ، تم ایک سو مرتبہ «الله اكبر» پڑھو ! یہ 100 اونٹوں کے برابر ہو گا ، جن کے گلے میں ہار ڈال کر انہیں بیت اللہ کی طرف ہدی کے طور پر بھیجا گیا ہو ، اور تم ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعتراف کرو ، تو شرک کے بعد کوئی گناہ تم تک نہیں پہنچ سکے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔