مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا . باب: باقی رہ جانے والی نیکیوں ، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَالَ : سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ، كَانَ مِثْلَ مِائَةِ بَدَنَةٍ إِذَا قَالَهَا مِائَةَ مَرَّةٍ . ¤ وَمِنْ قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّهِ مِائَةَ مَرَّةٍ ، كَانَ عَدْلَ مِائَةِ فَرَسٍ مُسْرَجٍ مُلْجَمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ . وَمَنْ قَالَ : اللَّهُ أَكْبَرُ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَ كَعَدْلِ مِائَةِ بَدَنَةٍ تُنْحَرُ بِمَكَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سُلَيْمُ بْنُ عُثْمَانَ الطَّائِيُّ الْفَوْزِيُّ ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ ثَلَاثَةٌ ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ ، وَذَكَرَ شَرْطًا فَوُجِدَ ، فَالْحَدِيثُ حَسَنٌ ; لِأَنَّ بَقِيَّةَ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص «سُبْحَانَ الله وبحمده» پڑھتا ہے تو اسے 100 جانور قربان کرنے کا ثواب ملتا ہے ، جبکہ اُس نے اس کلمے کو 100 مرتبہ پڑھا ہو ، اور جو شخص «الحمد لله» ایک سو مرتبہ پڑھتا ہے تو اسے اللہ کی راہ میں زمین اور لگام والے 100 گھوڑے دینے کے برابر ثواب ملتا ہے اور جو شخص «الله اكبر» ایک سو مرتبہ پڑھتا ہے اسے 100 اونٹوں کے برابر ثواب ملتا ہے ، جنہیں مکہ میں ذبح کیا گیا ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سلیم بن عثمان طائی فوزی ہے ، تینوں نے اس سے روایات نقل کی ہیں ، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ، انہوں نے ایک شرط ذکر کی ہے ، وہ پائی گئی ہے ، تو یہ حدیث حسن ہے کیونکہ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔