مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا . باب: باقی رہ جانے والی نیکیوں ، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16843
وَعَنْ مَوْلًى لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " بَخٍ بَخٍ لِخَمْسٍ مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَسُبْحَانَ اللَّهِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ ، يُتَوَفَّى فَيَحْتَسِبُهُ وَالِدُهُ " قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، قُلْتُ : وَالصَّحَابِيُّ الَّذِي لَمْ يُسَمَّ هُوَ ثَوْبَانُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤محمد محی الدین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” پانچ چیزیں بہت خوب ہیں ، بہت خوب ہیں ، یہ میزان میں کتنی وزنی ہیں ۔ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» - اور «اللَّهَ أَكْبَر» - اور «سُبْحَانَ الله» - اور «الحمد الله» پڑھنا ۔ اور وہ نیک اولاد جو فوت ہو جائے ، اور آدمی اُس کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : جن صحابی کا نام انہوں نے بیان نہیں کیا وہ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ ہوں گے ، اگر اللہ نے چاہا ۔