مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبَاقِيَاتِ الصَّالِحَاتِ وَنَحْوِهَا . باب: باقی رہ جانے والی نیکیوں ، اور ان جیسی دوسری چیزوں کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16844
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " بَخٍ بَخٍ لِخَمْسٍ مَا أَثْقَلَهُنَّ فِي الْمِيزَانِ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَسُبْحَانَ اللَّهُ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ ، وَالْوَلَدُ الصَّالِحُ يَمُوتُ لِلْمَرْءِ فَيَحْتَسِبُهُ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَحَسُنَ إِسْنَادُهُ ، إِلَّا أَنَّ شَيْخَهُ : الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْبَاشَانِيَّ ، لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” پانچ چیزیں بہت خوب ہیں ، بہت خوب ہیں ، یہ میزان میں کتنی وزنی ہیں ۔ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» - اور «سُبْحَانَ اللَّهِ» - اور «الْحَمْدُ اللَّهُ» اور «الله اكبر» پڑھنا ۔ اور وہ نیک اولاد جو فوت ہو جائے ، اور آدمی اُس کے حوالے سے ثواب کی امید رکھے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند حسن ہے ، البتہ ان کے استاد عباس بن عبدالعظیم باشانی کا معاملہ مختلف ہے ، میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔