مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: ’’ لا الہ الا اللہ “ کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16817
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنَ الذِّكْرِ أَفْضَلُ مَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، وَلَا مِنَ الدُّعَاءِ [ أَفْضَلُ مَنْ ] أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ " . ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ( فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْإِفْرِيقِيُّ وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کوئی بھی ذکر ” لا الہ الا الله “ سے افضل نہیں ہے ، اور کوئی بھی دعا ” استغفراللہ “ سے افضل نہیں ہے ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی : ” تم یہ بات جان لو ! کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، اور تم اپنے ذنب کے لیے اور مؤمن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے دعائے مغفرت کرو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں افریقی اور دیگر ضعیف راوی موجود ہیں ۔