حدیث نمبر: 16818
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمَلِكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ، كُنَّ لَهُ كَعَدْلِ عَشْرِ رَقَبَاتٍ أَوْ رَقَبَةٍ " . ¤ قُلْتُ : لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا فِيمَنْ قَالَهَا عَشْرًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَقَالَ فِي أَحَدِ الطُّرُقِ : " كَانَ لَهُ كَعَدْلِ عَشْرِ رِقَابٍ مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - " . وَلَمْ يَشُكَّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَفِي رِجَالِ الطَّبَرَانِيِّ الْحَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ ، وَقَالَ : يُخْطِئُ وَيَهِمُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص یہ پڑھے : «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمَلِكُ ، وَلَهُ الْحَمْدُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، وہی ایک معبود ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہی اسی کے لئے مخصوص ہے ، حمد اُسی کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے ۔ “
تو یہ کلمات اُس کے لئے 10 غلام آزاد کرنے کی مانند ہوں گے ۔ “ یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں ان صحابی کے حوالے سے ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے ، اور اس شخص کے بارے میں ہے جو یہ کلمہ دس مرتبہ پڑھتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، انہوں نے ایک طریق میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” یہ اُس کے لئے سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے 10 غلام آزاد کرنے کی مانند ہو گا ۔ “
اس روایت میں ، انہوں نے راوی کا شک ذکر نہیں کیا ہے ، امام أحمد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں اور طبرانی کے رجال میں ایک شخص حجاج بن نصیر ہے ، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ، وہ کہتے ہیں : یہ غلطی کر جاتا ہے ، اور وہم کا شکار ہو جاتا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16818
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (84/5)»