حدیث نمبر: 16770
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَيَبْعَثَنَّ اللَّهُ أَقْوَامًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي وُجُوهِهِمُ النُّورُ ، عَلَى مَنَابِرِ اللُّؤْلُؤِ ، يَغْبِطُهُمُ النَّاسُ ، لَيْسُوا بِأَنْبِيَاءَ وَلَا شُهَدَاءَ " . ¤ قَالَ : فَجَثَا أَعْرَابِيٌّ عَلَى رُكْبَتَيْهِ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، حَلِّهِمْ لَنَا نَعْرِفْهُمْ . ¤ قَالَ : هُمُ الْمُتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ ، مِنْ قَبَائِلَ شَتَّى ، وَبِلَادٍ شَتَّى ، يَجْتَمِعُونَ عَلَى ذِكْرِ اللَّهِ يَذْكُرُونَهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کچھ ایسے لوگوں کو زندہ کرے گا جن کے چہروں پر نور ہو گا اور وہ موتیوں کے بنے ہوئے منبروں پر موجود ہوں گے اور لوگ اُن پر رشک کر رہے ہوں گے ، وہ نہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہداء ہوں گے ، راوی بیان کرتے ہیں : تو ایک دیہاتی شخص گھٹنوں کے بل جھک گیا ، اُس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ ان کی صفت ہمارے سامنے بیان کیجئے ! تاکہ ہم انہیں پہچان لیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے لوگ ہوں گے ، جن کا تعلق مختلف قبائل سے اور مختلف علاقوں سے ہو گا اور وہ اللہ کے ذکر کی خاطر اکٹھے ہو کر اُس کا ذکر کرتے ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 16770
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔