مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي مَجَالِسِ الذِّكْرِ . باب: ذکر کی مجالس کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ إِذَا لَقِيَ الرَّجُلَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : تَعَالَ نُؤْمِنُ بِرَبِّنَا سَاعَةً ، فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِرَجُلٍ ، فَغَضِبَ الرَّجُلُ ، فَجَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلَا تَرَى إِلَى ابْنِ رَوَاحَةَ يَرْغَبُ عَنْ إِيمَانِكَ إِلَى إِيمَانِ سَاعَةٍ ؟ ! فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَرْحَمُ اللَّهُ ابْنَ رَوَاحَةَ ; إِنَّهُ يُحِبُّ الْمَجَالِسَ الَّتِي تَتَبَاهَى بِهَا الْمَلَائِكَةُ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کسی فرد سے جب ملتے تھے تو یہ فرماتے تھے : آؤ ! تاکہ ہم گھڑی بھر کے لیے اپنے پروردگار پر ایمان لے آئیں ( یعنی گھڑی بھر کے لیے اُس کا ذکر کر لیں ) ایک دن انہوں نے ایک شخص سے یہی بات کہی ، تو وہ شخص غصے میں آ گیا ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور بولا: یا رسول اللہ ! کیا آپ نے ابن رواحہ کو ملاحظہ نہیں کیا ؟ کہ وہ آپ کے ایمان سے موڑ کر ، گھڑی بھر کے ایمان کی طرف ترغیب دیتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ ابن رواحہ پر رحم کرے ! اوہ ان محافل کو پسند کرتا ہے جن کے حوالے سے فرشتے فخر کا اظہار کرتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔