مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ ذِكْرِ اللَّهِ تَعَالَى ، وَالْإِكْثَارِ مِنْهُ باب: اللہ کا ذکر کرنے کی فضیلت اور اُسے زیادہ کرنا
حدیث نمبر: 16743
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ أَعْمَالِكُمْ وَأَزْكَاهَا عِنْدَ مَلِيكِكُمْ ، وَأَرْفَعُهَا لِدَرَجَاتِكُمْ ، وَخَيْرٌ لَكُمْ مِنْ إِعْطَاءِ الْوَرِقِ وَالذَّهَبِ وَالْوَرَقِ ، وَخَيْرٌ لَكُمْ مِنْ أَنْ تَلْقَوْا عَدُوَّكُمْ ، فَيَضْرِبُونَ رِقَابَكُمْ ، وَتَضْرِبُونَ رِقَابَهُمْ ؟ ذِكْرُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں تمہیں ایسے عمل کے بارے میں بتاؤں ؟ جو تمہارے مالک کے نزدیک سب سے بہتر ہے اور سب سے زیادہ پاکیزہ ہے ، اور تمہارے درجات کو زیادہ بلند کرنے کا باعث ہے ، اور تمہارے لئے سونا اور چاندی خرچ کرنے سے بہتر ہے اور تمہارے لئے اس سے بہتر ہے کہ تم دشمن کا سامنا کرو اور وہ تمہاری گردنیں اڑائے ، اور تم اس کی گردنیں اڑاؤ ( یعنی وہ چیز ) اللہ کا ذکر ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔