مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ ذَمَّ مِنَ الْقَبَائِلِ وَأَهْلِ الْبِدَعِ . باب: کن قبائل کی اور اہل بدعت کی مذمت کی گئی ہے ؟
حدیث نمبر: 16742
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " شَيْطَانُ الرَّدْهَةِ يَحْتَدِرُهُ " . يَعْنِي رَجُلًا مِنْ بَجِيلَةَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ ، وَفِي بَكْرِ بْنِ قِرْوَاشٍ خِلَافٌ لَا يَضُرُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پہاڑ کے شگاف کے شیطان نے اس کو نیچے گرایا ہے ۔ “ راوی کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد بجیلہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تھا ( جو نیچے گر گیا تھا ) ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال ” ثقہ “ ہیں ، بکر بن قرواش کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے ۔