مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ باب: مخلوقات کے عجائب کا بیان
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ : أَشَدُّ خَلْقِ رَبِّكَ عَشَرَةٌ : الْجِبَالُ ، وَالْحَدِيدُ يَنْحِتُ الْجِبَالَ ، وَالنَّارُ تَأْكُلُ الْحَدِيدَ ، وَالْمَاءُ يُطْفِئُ النَّارَ وَالسَّحَابُ الْمُسَخَّرُ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ يَحْمِلُ الْمَاءَ ، وَالرِّيحُ يَنْقُلُ السَّحَابَ ، وَالْإِنْسَانُ يَتَّقِي الرِّيحَ بِيَدِهِ وَيَذْهَبُ فِيهَا لِحَاجَتِهِ وَالسُّكْرُ يَغْلِبُ الْإِنْسَانَ ، وَالنَّوْمُ يَغْلِبُ السُّكْرَ ، وَالْهَمُّ يَمْنَعُ النَّوْمَ ، فَأَشَدُّ خَلْقِ رَبِّكَ الْهَمُّ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تمہارے پروردگار کی مخلوق میں سب سے زیادہ سخت دس چیزیں ہیں ۔ پہاڑ ہے ، اور لوہا پہاڑ کو بھی چیر دیتا ہے ، اور آگ لوہے کو کھا جاتی ہے ، اور پانی آگ کو بجھا دیتا ہے ، اور آسمان اور زمین کے درمیان مسخر بادل پانی کو اٹھا لیتا ہے ، اور ہوا بادل کو بھی منتقل کر دیتی ہے ، اور انسان اپنے ہاتھ کے ذریعے ہوا سے بچ جاتا ہے ، اور ہوا کے دوران اپنے کام کے لئے چلا جاتا ہے ، اور نشہ انسان پر غالب آ جاتا ہے ، اور نیند نشے پر غالب آ جاتی ہے ، اور پریشانی نیند پر غالب آ جاتی ہے ، تو تمہارے پروردگار کی مخلوق میں سب سے زیادہ شدید چیز پریشانی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔