مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ الْبَيَانِ وَتَشْقِيقِ الْكَلَامِ باب: بیان ( یعنی کلام کرنا ) اور کلام کو بنا سنوار کر کرنا
حدیث نمبر: 13285
وَبِسَنَدِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ الْمُتَشَدِّقِينَ فِي النَّارِ " . رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ وَفِي إِسْنَادِهِمَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
اسی سند کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے : ” بے شک باچھیں پھیلا کر بات کرنے والے لوگ جہنم میں جائیں گے ۔ “ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور ان دونوں کی سند میں ایک راوی عفیر بن معدان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔