مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ أَوْكُوا الْأَسْقِيَةَ وَأَجِيفُوا الْأَبْوَابَ باب: مشکیزوں کا منہ باندھ دو اور روازے بند کر دو
حدیث نمبر: 13249
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اتَّقُوا فَوْرَةَ الْعَشَاءِ " . كَأَنَّهُ لِمَا يُخَافُ مِنَ الِاخْتِصَارِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عشاء کے ابتدائی وقت کے حوالے سے بچ کے رہو ۔ “ راوی بیان کرتے ہیں : گویا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اندیشہ تھا کہ اس وقت جنات ( یا شیاطین وغیرہ ) حاضر ہوتے ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔