حدیث نمبر: 13194
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ إِلَّا وَهُمَا زَانِيَتَانِ ، وَلَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ إِلَّا وَهُمَا زَانِيَانِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الرَّازِيِّ وَفِيهِ لِينٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو عورت دوسری عورت کے ساتھ مباشرت کرتی ہے تو وہ دونوں زنا کرنے والی شمار ہوتی ہیں اور جو مرد دوسرے مرد کے ساتھ مباشرت کرتا ہے وہ دونوں زنا کرنے والے شمار ہوتے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد علی بن سعید رازی کے حوالے سے نقل کی ہے ، جس میں کمزوری پائی جاتی ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13194
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف