مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُبَاشَرَةِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ وَالْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ باب: مرد اور مرد کی ، عورت اور عورت کی مباشرت کی ممانعت
حدیث نمبر: 13193
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَلَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي عُمَرَ الضَّرِيرِ ، وَفِي الْمِيزَانِ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الْمِصْرِيُّ فَإِنْ كَانَ هُوَ هَذَا فَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مرد کسی مرد کے ساتھ ، یا عورت کسی عورت کے ساتھ مباشرت نہ کرے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن عثمان بن سعید ابوعمر ضریر کے حوالے سے نقل کی ہے ، میزان الاعتدال میں یہ بات مذکور ہے یہ راوی محمد بن عثمان بن سعید مصری ہے ، اگر تو یہ وہی ہے تو پھر یہ ضعیف ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔