مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُبَاشَرَةِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ وَالْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ باب: مرد اور مرد کی ، عورت اور عورت کی مباشرت کی ممانعت
حدیث نمبر: 13192
وَعَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الرَّجُلِ يُبَاشِرُ الرَّجُلَ ، فَقَالَ جَابِرٌ : زَجَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ وَسَأَلْتُ جَابِرًا عَنِ الْمَرْأَةِ تُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ فَقَالَ : نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ابوزبیر بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا : جو دوسرے شخص کے ساتھ مباشرت کرتا ہے ، تو سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بتایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے ، میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ایسی عورت کے بارے میں دریافت کیا : جو دوسری عورت کے ساتھ مباشرت کرتی ہے ، تو انہوں نے بتایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے سے منع کیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ، اور وہ حسن الحدیث ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔