مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُبَاشَرَةِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ وَالْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ باب: مرد اور مرد کی ، عورت اور عورت کی مباشرت کی ممانعت
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ ، وَلَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ " . قَالَ : فَقُلْتُ لِجَابِرٍ : أَكُنْتُمْ تَعُدُّونَ الذُّنُوبَ شِرْكًا ؟ قَالَ : مَعَاذَ اللَّهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي جُمْلَةِ أَحَادِيثَ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : کوئی شخص ایک ہی کپڑے میں دوسرے شخص کے ساتھ مباشرت نہ کرے اور کوئی عورت ایک ہی کپڑے میں دوسری عورت کے ساتھ مباشرت نہ کرے ( یعنی وہ اس طرح سے اکٹھے نہ ہوں کہ ان کے جسم پر صرف ایک ہی کپڑا ہو ، جسم پر اور کچھ نہ ہو ) راوی کہتے ہیں : میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا : کیا آپ لوگ گناہوں کے ارتکاب کو شرک شمار کرتے تھے ؟ انہوں نے جواب دیا : اس بات سے اللہ کی پناہ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔