مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ النَّهْيِ عَنْ مُبَاشَرَةِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ وَالْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ باب: مرد اور مرد کی ، عورت اور عورت کی مباشرت کی ممانعت
حدیث نمبر: 13190
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يُبَاشِرُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ وَلَا الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَكَذَلِكَ رِجَالُ الْبَزَّارِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کوئی مرد کسی مرد کے ساتھ ، یا کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ مباشرت نہ کرے ( یعنی اس طرح نہ لیٹیں کہ دونوں کے جسم پر کوئی کپڑا نہ ہو ، اور ان کے جسم ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوں ) ۔ “
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے امام أحمد کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، امام بزار کے رجال کا معاملہ بھی اسی طرح ہے ۔