مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي كِتَابَةِ الْكُتُبِ وَخَتْمِهَا باب: خط لکھنا اور اس پر مہر لگانا
حدیث نمبر: 13174
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا كَتَبَ أَحَدُكُمْ إِلَى إِنْسَانٍ ، فَلْيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ ، وَإِذَا كَتَبَ فَلْيُتَرِّبْ كِتَابَهُ ، فَهُوَ أَنْجَحُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کسی ایک نے کسی شخص کو خط لکھنا ہو تو پہلے اپنا ذکر کرے اور جب وہ خط لکھ لے تو اپنی تحریر پر مٹی لگا لے اس طرح یہ زیادہ کامیاب ہو گی ( یعنی اس کی سیاہی نہیں مٹے گی ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے ۔