مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي كِتَابَةِ الْكُتُبِ وَخَتْمِهَا باب: خط لکھنا اور اس پر مہر لگانا
حدیث نمبر: 13173
وَعَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَدَأَ بِنَفْسِهِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ الْعَلَاءِ ابْنِ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ يُسَمِّهِ ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ الْعَلَاءَ لَهُ صُحْبَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا تو پہلے اپنا ذکر کیا ( یعنی یہ ان کی طرف سے ہے ) ۔
یہ روایت امام بزار نے سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے ۔ انہوں نے ان کے بیٹے کا نام بیان نہیں کیا بظاہر یہ لگتا ہے کہ سیدنا علاء بن حضرمی رضی اللہ عنہ کے بیٹے کو بھی صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔