مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي كِتَابَةِ الْكُتُبِ وَخَتْمِهَا باب: خط لکھنا اور اس پر مہر لگانا
حدیث نمبر: 13175
وَعَنْ مُسْلِمِ بْنِ الْحَارِثِ التَّمِيمِيِّ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتَبَ لَهُ كِتَابًا بِالْوُصَاةِ إِلَى مَنْ بَعْدَهُ مِنْ وُلَاةِ الْأَمْرِ ، وَخَتَمَ عَلَيْهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا مسلم بن حارث تمیمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ایک خط لکھوایا جس میں اپنے بعد کے حکمرانوں کو ان کے بارے میں تلقین کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر مہر لگوا دی ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں ۔