حدیث نمبر: 13171
عَنْ سَلْمَانَ - يَعْنِي الْفَارِسِيَّ - قَالَ : مَا كَانَ أَحَدٌ أَعْظَمَ حُرْمَةً مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَانَ أَصْحَابُهُ إِذَا كَتَبُوا إِلَيْهِ كِتَابًا ، كَتَبُوا : مِنْ فُلَانٍ إِلَى مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کوئی بھی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ حرمت والا نہیں تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب جب آپ کے نام کوئی خط لکھتے تھے ، تو وہ یہ تحریر کرتے تھے کہ یہ فلاں شخص کی طرف سے اللہ کے رسول سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے ، جسے ثوری اور شعبہ نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13171
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6108)»