مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ كَبُرَتْ خِيَانَةٌ أَنْ تُحَدِّثَ أَخَاكَ حَدِيثًا وَهُوَ مُصَدِّقُكَ وَأَنْتَ كَاذِبٌ . باب: یہ بڑی خیانت ہو گی کہ تم اپنے بھائی کو کوئی بات بیان کرو اور وہ تمہیں سچا سمجھ رہا ہو ، اور تم جھوٹے ہو
حدیث نمبر: 13170
عَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كَبُرَتْ خِيَانَةً أَنْ تُحَدِّثَ أَخَاكَ حَدِيثًا ، هُوَ لَكَ مُصَدِّقٌ وَأَنْتَ بِهِ كَاذِبٌ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بڑی خیانت یہ ہے کہ تم اپنے بھائی کے ساتھ کوئی بات کرو ، جس میں وہ تمہیں سچا سمجھ رہا ہو ، اور تم اس کو چھوٹی بات کہہ رہے ہو ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے ۔