مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ سَمِعَ كَلَامًا يَكْرَهُ الْمُتَكَلِّمُ نَقْلَهُ باب: اس شخص کا بیان جو کوئی کلام سنتا ہے ، اور کلام کرنے والا شخص اس بات کے نقل کرنے کو ناپسند کرتا ہے
حدیث نمبر: 13168
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا حَدَّثَ الرَّجُلُ ثُمَّ الْتَفَتَ ، فَهِيَ أَمَانَةٌ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخِهِ جُبَارَةَ بْنِ مُفْلِسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا ، وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ : صَدُوقٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی شخص کوئی بات کرے اور پھر وہ توجہ کرے ، تو وہ بات امانت ہوتی ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد جبارہ بن مغلس کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ، ابن نمیر کہتے ہیں : یہ صدوق ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔