مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَتَشَبَّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ باب: جو شخص ایسی چیز کے حوالے سے ، خود کو سیر ظاہر کرے ، جو اسے نہ دی گئی ہو
حدیث نمبر: 13169
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ ، ( عَنْ أَبِيهِ ) ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْمُتَشَبِّعُ بِمَا لَمْ يُعْطَ ، كَلَابِسِ ثَوْبَيْ زُورٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي غَسَّانَ رُوحُ بْنُ حَاتِمٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ . ¤محمد محی الدین
سفیان بن عبداللہ ثقفی اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص کسی ایسی چیز کے حوالے سے خود کو سیر ظاہر کرے جو اسے نہ دی گئی ہو ، تو وہ جھوٹ کے دو کپڑے پہنے والے کی مانند ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے ، امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابوغسان روح بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے ۔ ابوحاتم رازی اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔