حدیث نمبر: 13092
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْلَيَانِ ، حَبَشِيٌّ وَقِبْطِيٌّ ، فَاسْتَبَّا وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْمَعُ فَقَالَ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ : يَا حَبَشِيٌّ . وَقَالَ الْآخَرُ : يَا قِبْطِيٌّ . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا تَقُولُوا هَذَا ، إِنَّمَا أَنْتُمَا رَجُلَانِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : يَا قِبْطِيُّ مَكَانَ : يَا نَبَطِيُّ ، وَقَالَ : " مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ " مَكَانَ : " أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - " . وَفِي إِسْنَادِهِمَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ عَلَى ضَعْفِهِ حَسَنُ الْحَدِيثِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو غلام تھے ، ان میں سے ایک حبشی تھا اور ایک قبطی تھا ، ان دونوں کا جھگڑا ہو گیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن رہے تھے ، اُن میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: اے حبشی ! دوسرے نے کہا: اے قبطی ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ اس طرح نہ کہو ! تم دونوں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہو ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے ” اے نبطی“ کی جگہ ” اے قبطی “ کے الفاظ نقل کئے ہیں اور ” اصحاب محمد “ کی جگہ ” آل محمد “ کے الفاظ نقل کئے ہیں ۔ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوز یاد ہے اور وہ اپنے ضعیف ہونے کے باوجود حسن الحدیث ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 13092
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (573) أخرجه ابو يعلى فى المسند (4146)»