مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحَسَدِ وَالظَّنِّ باب: حسد اور بدگمانی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 13047
وَعَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : اشْتَرَيْنَا مِنَ ابْنِ عُمَرَ بَيْتًا ، فَجَلَسَ عَلَى الْبَابِ ، فَكَثُرَ الْغُبَارُ ، فَقُلْنَا : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنَّا لَا نَأْخُذُ إِلَّا حَقًّا وَلَا نَخُونُكَ . قَالَ : " إِنِّي أَخَافُ الظَّنَّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوحازم بیان کرتے ہیں : ہم نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک گھر خریدا وہ دروازے پر بیٹھ گئے غبار زیادہ ہو گیا ، تو ہم نے کہا: اے ابوعبدالرحمن ہم صرف حق حاصل کریں گے اور آپ کے ساتھ خیانت نہیں کریں گے ، تو انہوں نے فرمایا : مجھے بدگمانی کا اندیشہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔