مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغَضَبِ وَثَوَابِ مَنْ لَمْ يَغْضَبْ باب: غصہ کرنے اور جو شخص غصہ نہیں کرتا اس کے ثواب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12987
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَوْصِنِي . قَالَ : " لَا تَغْضَبْ " . ¤ قَالَ : فَفَكَّرْتُ حِينَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا قَالَ ، فَإِذَا الْغَضَبُ يَجْمَعُ الشَّرَّ كُلَّهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
حمید بن عبدالرحمن ایک صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے کوئی تلقین کیجئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم غصہ نہ کرنا ۔ راوی کہتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تو میں نے اس میں تھوڑی دیر غور و فکر کیا ، تو اس میں یہ بات سامنے آئی کہ غصے میں ہر قسم کی برائی اکٹھی ہو جاتی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔