مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْغَضَبِ وَثَوَابِ مَنْ لَمْ يَغْضَبْ باب: غصہ کرنے اور جو شخص غصہ نہیں کرتا اس کے ثواب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قُلْ لِي قَوْلًا وَأَقْلِلْ عَلَيَّ ، لَعَلِّي أَعِيَهُ . قَالَ : " لَا تَغْضَبْ " . فَأَعَادَ عَلَيْهِ مِرَارًا ، كُلُّ ذَلِكَ يَقُولُ : " لَا تَغْضَبْ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عَنِ الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ عَمِّهِ وَعَمُّهُ جَارِيَةُ بْنُ قُدَامَةَ أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قُلْ لِي قَوْلًا يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ . فَذَكَرَ نَحْوَهُ . ¤ وَرَوَاهُ فِي الْكَبِيرِ كَذَلِكَ . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ : عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ أَنَّ عَمَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ . ¤ وَفِي رِوَايَةٍ : عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ ، عَنِ ابْنِ عَمٍّ لَهُ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ . . . ¤ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عَنْ جَارِيَةَ بْنِ قُدَامَةَ ، أَخْبَرَنِي عَمُّ أَبِي أَنَّهُ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ نَحْوَهُ . وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے کوئی بات ارشاد فرمائیے اور مختصر بات عنایت کیجئے گا تاکہ میں اس کو محفوظ رکھوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم غصہ نہ کرنا ، اس نے چند مرتبہ اپنی بات دہرائی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مرتبہ اسے یہی فرمایا کہ تم غصہ نہ کرنا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : یہ روایت احنف نے اپنے چچا کے حوالے سے نقل کی ہے اور ان کے چچا سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ ہیں ۔ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے ایسی بات ارشاد فرمایئے ، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے ۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اسی طرح نقل کی ہے اور انہوں نے ایک روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ان کے چچا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ان کے چچا زاد کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ بات بیان کی ہے سیدنا جاریہ بن قدامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : میرے والد نے چچا نے مجھے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے ۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔