مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ لَا يَجْلِسُ أَحَدٌ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَهُمَا يَتَحَدَّثَانِ إِلَّا بِإِذْنِهِمَا باب: آدمی ایسے دو افراد کے درمیان نہ بیٹھے جو آپس میں بات چیت کر رہے ہوں ، البتہ ان دونوں کی اجازت کے ساتھ ایسا کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 12948
وَفِي رِوَايَةٍ : رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ يُنَاجِي رَجُلًا ، فَدَخَلَ رَجُلٌ بَيْنَهُمَا . فَذَكَرَ نَحْوَهُ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو ایک شخص کے ساتھ سرگوشی میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھا ، ایک شخص ان دونوں کے درمیان داخل ہوا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔