مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ لَا يَجْلِسُ أَحَدٌ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَهُمَا يَتَحَدَّثَانِ إِلَّا بِإِذْنِهِمَا باب: آدمی ایسے دو افراد کے درمیان نہ بیٹھے جو آپس میں بات چیت کر رہے ہوں ، البتہ ان دونوں کی اجازت کے ساتھ ایسا کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 12947
عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ قَالَ : جَلَسْتُ إِلَى ابْنِ عُمَرَ وَمَعَهُ رَجُلٌ يُحَدِّثُهُ ، فَدَخَلْتُ مَعَهُمَا بَيْنَهُمَا ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَى صَدْرِي وَقَالَ : أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " إِذَا تَنَاجَى اثْنَانِ ، فَلَا تَجْلِسْ إِلَيْهِمَا ، حَتَّى تَسْتَأْذِنَهُمَا " . ¤محمد محی الدین
سعید مقبری بیان کرتے ہیں : میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر بیٹھا ، ان کے ساتھ ایک شخص بات چیت کر رہا تھا ، میں ان دونوں کے درمیان آ کر بیٹھ گیا ، تو انہوں نے اپنا ہاتھ میرے سینے پر مارا اور فرمایا : کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب دو آدمی آپس میں بات چیت کر رہے ہوں ، تو تم ان دونوں سے اجازت لیے بغیر ان کے پاس نہ بیٹھو ۔ “