مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ باب: نام تبدیل کر دینا ، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے ، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12888
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ : ¤ رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُتِيَ بِثَوْبٍ مِنَ الْقِصَارِ ، وَعَلَيْهِ مَكْتُوبٌ : شَيْطَانٌ ، فَأَمَرَ بِهِ فَمُحِيَ ، وَقَالَ : " أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ صَحَّحَ الْوَقْفَ عَلَى الرَّفْعِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ کے پاس ایک کپڑا لایا گیا جس پر شیطان لکھا گیا تھا ، تو آپ کے حکم کے تحت اسے مٹا دیا گیا ، آپ نے فرمایا : میں شیطان سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرفوع اور موقوف ( دونوں طرح سے ) نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ طبرانی نے مرفوع حدیث کی بہ نسبت موقوف روایت کو زیادہ مستند قرار دیا ہے ۔