مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ باب: نام تبدیل کر دینا ، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے ، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12885
وَعَنْ أَصْرَمَ قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي اشْتَرَيْتُ عَبْدًا ، فَادْعُ اللَّهَ لَهُ بِالْبَرَكَةِ ، وَسَمِّهِ فَقَالَ : " مَا اسْمُكَ ؟ " . فَقُلْتُ : أَصْرَمَ . قَالَ : " بَلْ زُرْعَةُ ، فَمَا تُرِيدُهُ ؟ " . قَالَ : زَرَّاعًا . قَالَ : " فَهُوَ عَاصِمٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اصرم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں نے ایک غلام خریدا ہے آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے برکت کی دعا کیجئے اور اس کا نام تبدیل کر دیجئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تمہارا نام کیا ہے ؟ میں نے عرض کی : اصرم ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بلکہ تم زرعہ ہو ، تم اس کا نام کیا رکھنا چاہتے ہو ؟ انہوں نے عرض کی : زراع ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ عاصم ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔