مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ باب: نام تبدیل کر دینا ، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے ، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12884
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ : ¤ كَانَ اسْمِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ غَيْلَانَ ، فَسَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ ، غَيْرَ قَوْلِهِ : كَانَ اسْمِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ غَيْلَانَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : زمانہ جاہلیت میں میرا نام غیلان تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام عبداللہ رکھ دیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” زمانہ جاہلیت میں میرا نام غیلان تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔