حدیث نمبر: 12872
وَعَنْ رَائِطَةَ بِنْتِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِيهَا قَالَ : ¤ شَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُنَيْنًا ، فَقَالَ : " مَا اسْمُكَ ؟ " . قُلْتُ : غُرَابٌ . قَالَ : " أَنْتَ مُسْلِمٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ ، وَرَائِطَةُ لَمْ يُضَعِّفْهَا أَحَدٌ وَلَمْ يُوَثِّقْهَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ رائطہ بنت مسلم رضی اللہ عنہا اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتی ہیں ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حنین میں شریک ہوا ، آپ نے دریافت کیا : تمہارا کیا نام ہے ؟ میں نے جواب دیا : غراب ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم مسلم ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔ سیدہ رائطہ رضی اللہ عنہا نامی خاتون کو کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا اور کسی نے اس کی توثیق بھی نہیں کی ہے ، امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 12872
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (1995) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6840) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (433/19)»