مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ باب: نام تبدیل کر دینا ، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے ، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12873
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ يَرْبُوعَ : ¤ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَيُّنَا أَكْبَرُ ؟ " . قَالَ : أَنْتَ أَكْبَرُ وَأَخْيَرُ مِنِّي ، وَأَنَا أَقْدَمُ سِنًّا . فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعِيدًا . وَقَالَ : الصِّرْمُ قَدْ ذَهَبَ . يَعْنِي : كَانَ اسْمُهُ الصِّرْمَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سعید بن یربوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : ہم میں سے کون بڑا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : آپ مجھ سے بڑے ہیں ، اور مجھ سے زیادہ بہتر ہیں لیکن میری عمر کے سال زیادہ ہیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام سعید رکھا ۔ انہوں نے یہ بتایا تھا : ان کا نام صرم ہے ۔ وہ کہتے ہیں : پھر وہ چیز مجھ سے چلی گئی ان کی مراد یہ ہے کہ ان کا نام صرم تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔