مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ باب: نام تبدیل کر دینا ، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے ، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12871
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " سَمَّيْتُهُمَا - يَعْنِي الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ - بِاسْمِ ابْنَيْ هَارُونَ : شِبْرٌ وَشُبَيْرٌ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ بَرْدَعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤ وَيَأْتِي حَدِيثُ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا : سَوْدَةُ فِي مَنَاقِبِ الْحَسَنِ ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں نے ان دونوں کے ( راوی بیان کرتے ہیں : یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے ) نام سیدنا ہارون علیہ السلام کے دونوں بیٹوں کے نام پر شبر اور شبیر رکھے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی بردعہ بن عبدالرحمن ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔ آگے چل کر ایک خاتون کی نقل کردہ حدیث آئے گی جس کا نام سودہ ہے ۔ وہ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔