مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْأَسْمَاءِ باب: کون سے نام رکھنا مستحب ہے ؟
حدیث نمبر: 12848
وَفِي رِوَايَةٍ : عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كَانَ اسْمُ أَبِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَزِيزًا ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَلَكِنَّ ظَاهِرَ الرِّوَايَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ الْإِرْسَالُ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : خیثمہ اپنے والد کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : زمانہ جاہلیت میں میرے والد کا نام عزیز تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدالرحمن رکھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، جن کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، لیکن دونوں پہلے والی روایتوں سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ مرسل ہیں ۔