مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْأَسْمَاءِ باب: کون سے نام رکھنا مستحب ہے ؟
حدیث نمبر: 12847
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ : وُلِدَ لِجَدِّي غُلَامٌ ، فَسَمَّاهُ عَزِيزًا ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : وُلِدَ لِي غُلَامٌ . فَقَالَ : " مَا سَمَّيْتَهُ ؟ " . قَالَ : قُلْتُ : عَزِيزًا . قَالَ : " لَا بَلْ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ " . ¤محمد محی الدین
خیثمہ کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : وہ بیان کرتے ہیں : میرے دادا کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ، انہوں نے اس کا نام عزیز رکھا ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے عرض کی : میرے ہاں بیٹا ہوا ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے ؟ انہوں نے عرض کی : عزیز ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی نہیں ! بلکہ وہ عبدالرحمن ہے ۔