حدیث نمبر: 12806
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ¤ " مَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَشْهَدِ الصَّلَاةَ حَاقِنًا حَتَّى يَتَخَفَّفَ ، وَمَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَأَمَّ قَوْمًا فَلَا يَخْتَصَّ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ ، وَمَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَدْخُلْ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ حَتَّى يَسْتَأْنِسَ وَيُسَلِّمَ ، فَإِذَا نَظَرَ فِي قَعْرِ الْبَيْتِ فَقَدْ دَخَلَ " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں ، تو وہ نماز میں ایسی حالت میں شریک نہ ہو کہ اس نے پیشاب یا پاخانے کو روک کے رکھا ہوا ہو ، جب تک وہ ہلکا پھلکا نہیں ہو جاتا ، اور جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور پھر وہ کسی قوم کی امامت کرے ، تو وہ دعا کرتے ہوئے بطور خاص اپنے لئے ہی دعا نہ کرے ( بلکہ سب کے لئے دعا کرے ) اور جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں ، وہ کسی گھر میں اس وقت تک داخل نہ ہو ، جب تک اجازت نہیں لے لیتا اور پہلے سلام نہیں کر لیتا ، اگر وہ گھر کے اندرونی حصے میں نظر داخل کرتا ہے ، تو گویا وہ داخل ہو گیا ۔ “

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدب / حدیث: 12806
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7505)»